جموں اے ٹی ایم گارڈ قتل معاملہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا

جموں اے ٹی ایم گارڈ قتل معاملہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا

جموں،/جموں پولیس نے نانک نگر علاقے میں ایک اے ٹی ایم گارڈ کے مبینہ قتل کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

بتادیں کہ جموں کے نانک نگر علاقے میں جمعرات کی شب قریب دس بجے ایک اے ٹی ایم محافظ کی خون میں لت پت لاش کو گارڈ روم میں دیکھا گیا تھا جن کی شناخت راجیو شرما ولد گلو رام ساکن نیو پلاٹ جموں کے بطور ہوئی تھی۔

ایس ایس پی جموں شری دھر پاٹل نے جمعے کی دوپہر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل معاملے کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ’یہ دو نوجوان اے ٹی ایم سے نقدی رقم لوٹنے کی غرض سے آئے تھے لیکن جب وہاں تعینات گارڈ نے انہیں ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا تو انہوں نے گارڈ روم میں اس پر حملہ کیا اور پہلے ایک کمبل سے اس کا منہ دبایا‘۔

گرفتار شد گان کی شناخت محمد کیف لون اور وقاص بشیر لون ساکنان بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔


 یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.