اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

جموں و کشمیر: محکمہ سکل ڈیولپمنٹ نے آئی آئی ٹی جموں سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

جموں، طلبا اور عملہ کی ہنری مندی اور روزگار کے مواقعوں کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں محکمہ سکل ڈیولپمنٹ جموں و کشمیر نے منگل کے روز انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی اور ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج ایس گور کے مابین پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹراصغر حسن سامون کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔
پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد آئی آئی ٹی جموں کے ساتھ مل کر پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی سیکٹر کی بحالی ہے اور بطور پیشہ ورانہ تربیتی کورسوں کو نئے مخصوص تربیت کی مہارت کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img