جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

راہل چین پر جھوٹ بولنا کب چھوڑیں گے؟ نڈا

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کانگریس کے سبق صدر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی، ان کے خاندان اور کانگریس لیڈران چین پر جھوٹ بولنے سے کب باز آئیں گے؟ مسٹر نڈا نے اروناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں چین کے گاؤں بسانے کی خبروں پر مسٹر گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اروناچل پردیش میں مسٹر راہل گاندھی جس زمین کا ذکر کررہے ہیں وہ کسی اور نے نہیں، بلکہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے خود چین کو تحفہ میں دی تھی۔
انہوں نے مسٹر گاندھی سے سوال پوچھا کہ”کانگریس ہر بار چین کے سامنے کیوں ہتھیار ڈال دیتی ہے؟” کیا مسٹر گاندھی اپنے خاندانی کنٹرول والے ٹرسٹ کو چین سے ملنے چندے واپس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
مسٹر نڈا نے کہا کہ "مسٹر گاندھی نے کووڈ- 19 کے حوالے سے بھی ملک کی حوصلہ شکنی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہمارے سائنس دانوں نے ایک نہیں بلکہ دو ٹیکے بنائے ہیں تو انہوں نے اب تک سائنسدانوں کو مبارکباد کیوں نہیں دی ہے اور ایک بار بھی 130 ہندوستانیوں کی تعریف کیوں نہیں کی ہے؟
زراعتی قوانین کے بارے میں کانگریس کے رویہ پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی صدر نے پوچھا کہ "کانگریس ہندوستان کے کسانوں کو اکسانے اور گمراہ کرنے سے کب باز آئے گی؟” کانگریس حکومتوں کے دوران دہائیوں تک کسان غریب کیوں رہے؟ کیا وہ صرف احتجاج کرکے کسانوں کے تئيں ہمدردی محسوس کرتے ہیں؟

Popular Categories

spot_imgspot_img