سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ کورونا وائرس مخالف ویکسین کی پہلی کھیپ سرینگر پہنچ گئی ہے اور سب سے پہلے محکمہ صحت سے وابستہ افراد کو یہ ٹیکا لگایا جائے گا۔
جموں کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری 16جنوری سے شروع ہوگی۔نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق کورونا مخالف ٹیکہ کاری کیلئے ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔
ٹیکہ کاری آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون کے مطابق ویکسین کو دور دراز علاقوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ ٹیکہ کاری ہر جگہ سے ایک ساتھ شروع کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں مثلاً گریز، ٹنگڈار کرناہ وغیرہ تک کورونا مخالف ویکسین پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا استعمال کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں پہلے مرحلے میں30کروڑ لوگوں کو ویکسین دیا جائے گا۔