لداخ میں درماندہ مسافروں کے لئے سی 17 طیارہ چلایا جائے گا

لداخ میں درماندہ مسافروں کے لئے سی 17 طیارہ چلایا جائے گا

سری نگر، 11 جنوری:انڈین ائر فورس(آئی اے ایف) لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں درماندہ مسافروں کے لئے سی 17 طیارے کو استعمال میں لائے گی۔
حکام نے بتایا کہ آئی اے ایف منگل کے روز کرگل میں پھنسے مسافروں کو اپنے اپنے گھر لانے کے لئے سی 17 طیارہ چلائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ طیارے کے ذریعے درماندہ مسافروں کو لیہہ سے سری نگر اور لیہہ سے جموں پہنچایا جایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ کو پھسلن اور برف جمع ہونے کے پیش نظر سال رواں کے یکم جنوری سے موسم سرما کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
سال گذشتہ پہلی بار اس شاہراہ کو ماہ دسمبر کے آخر تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھلا رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.