سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سرینگر//محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ  سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم محکمہ کے مطابق وادی کے دیگر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کشمیر میں فی الوقت شدیدسردی کے ایام چل رہے ہیں۔ چالیس روز پر مشتمل یہ ایام جنہیں ’چلہ کلان ‘کہا جاتا ہے،22دسمبر سے شروع ہوئے اور ان کا اختتام31جنوری کو ہوگا۔
وادی بھر میں رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں شدید برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں اب بھی کئی کئی فٹ برف موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے تاہم پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.