امریکہ میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

امریکہ میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

واشنگٹن/عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19 ) سے شدید متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،07،86،001 ہوگئی اوراس وبا سے اب تک 3.53 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور گذشتہ 24 گھنامریکہ میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسزٹوں کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار 423 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،07،86،001 ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس دوران 1،681 کورونا مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3،53،131 پہنچ گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.