ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

جے کے ایس ایس بی نے محکمہ زراعت کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا اشتہار واپس لے لیا

جموں،/جموں و کشمیر سروس سیلکشن بورڈ نے محکمہ زراعت میں156 اسامیوں کو پر کرنے کے لئے جاری کردہ اشتہار کو واپس لیا ہے۔اس بات کی جانکاری ہفتے کے روز وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں دے دی۔

بتادیں کہ جموں میں سینکڑوں ایگریکلچر گریجویٹ نوجوان کئی روز سے بر سر احتجاج تھے۔ان کا الزام تھا کہ متعلقہ محکمے نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے صوبہ جموں کے لئے صرف 20 پوسٹس جبکہ کشمیر کے لئے 136 پوسٹس رکھے ہیں۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘میں نے جموں وکشمیر ایس ایس بی کی طرف سے محکمہ زراعت کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کی نوٹس کے متعلق خواہش مند امیدواروں سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد پرنسپل سکریٹری نوین چودھری کے ساتھ اس معاملے پر گفت وشنید کی۔ وہ اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران اس نوٹس کو واپس لیا گیا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img