کشمیر: برف باری کے بعد موسم خشک، سردیوں کا زور جاری

کشمیر: برف باری کے بعد موسم خشک، سردیوں کا زور جاری

سری نگر، 30 دسمبر:وادی کشمیر میں برف باری کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ سردیوں کا زور بدستور جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں یکم جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یکم جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی امید ہے تاہم بعد ازاں موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی جب شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے سے دو ٹرکوں کا آپس میں ٹکر ہوا۔
ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ دو ٹرکوں کے ٹکر سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل بند ہوئی جس کی وجہ سے قاضی گنڈ اور جواہر ٹنل کے درمیان متعدد مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا تاہم بعد ازاں ٹرکوں کو شاہراہ سے ایک طرف کرکے ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ زائد از دو ہفتوں سے ٹریفک مسلسل بند ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں بدھ کو چلہ کلان کے دسویں روز موسم خشک رہا اور صبح سے ہی ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبانہ سردیوں کا زور بدستور جاری رہا۔
جاری۔یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.