عدالتی احکامات کے باوجود بھی وحید الرحمان کو حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی: محبوبہ مفتی

عدالتی احکامات کے باوجود بھی وحید الرحمان کو حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی: محبوبہ مفتی

ری نگر، 29 دسمبر :پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی پی ڈٰ پی لیڈر کے محبوس لیڈر وحید الرحمان پرہ کو ڈی ڈی سی ممبر کی حیثیت سے حلف لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف توہین عدالت ہی نہیں بلکہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے متکبر ہونے کا بین ثبوت ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ’عدالت کی طرف سے حکمنامے کے باوجود بھی وحید الرحمان پرہ کو ڈی ڈی سی ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کس قدر متکبر اور بد اندیش ہے۔ یہ توہین عدالت بھی ہے لیکن وہ اس سے بری ہوجائیں گے‘۔
بتادیں کہ پی ڈٰ پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد 25 نومبر کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں ضلع پلوامہ کی ایک نشست پرکامیابی حاصل کی تھی۔
پلوامہ کے نائیرو گاؤں سے تعلق رکھنے والے وحیدا لرحمان پرہ اس وقت جموں کے امپھالہ جیل میں بند ہیں۔
جموں وکشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 280 ممبروں نے پیر کے روز حلف اٹھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.