کشمیر: سردیوں کا زور برابر جاری، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری متوقع

کشمیر: سردیوں کا زور برابر جاری، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری متوقع
سری نگر، 26 دسمبر :وادی کشمیر میں گذشتہ زائد از دو ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری متوقع ہے اور 29 دسمبر تک موسم خراب رہ سکتا ہے تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ ہفتے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت تھی۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر بند رکھی گئی تھی۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ زائد از دو ہفتوں سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 1415

Leave a Reply

Your email address will not be published.