کووڈ ۔19کی لہر کا اثر برقرار ،232نئے مثبت معاملات

کووڈ ۔19کی لہر کا اثر برقرار ،232نئے مثبت معاملات

جموں/حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے232نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے103کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 129کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,18,495تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران دو نوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 03کووِڈ مریض بھی فوت ہو گئے ہیں جس میں صوبہ جموں کے01اور صوبہ کشمیر کے02شامل ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,18,495معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,525سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,13,026اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,844تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,168کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور676کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران آج مزید458فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے192اَفراداور کشمیر صوبے کے 266اَفرادشامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 35,51,273ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 21دسمبر 2020 ئ کی شام تک 34,32,778نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک8,47,084افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں20,628اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی/8

Leave a Reply

Your email address will not be published.