ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

ہندوستان اپنے کمترین ریکارڈ اسکور 36 رنوں پر آؤٹ

ایڈیلیڈ / ہندوستانی کرکٹ ٹیم انتہائی شرمناک بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف دن ۔ رات ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کے روز پہلے سیشن میں اپنی تاریخ کے سب سے کم اسکور 36 رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔

قبل ازیں ہندستان نے 20 جون 1974 کو لارڈز گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف 42 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان نے اب اپنے سب سے کم اسکور کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ہندوستان کی دوسری اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنوں پر سمٹ گئی اور محمد شامی کے چوٹ لگنے کے باعث ہندوستانی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img