راجوری میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ایک سماجی کارکن زخمی

راجوری میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ایک سماجی کارکن زخمی

جموں،/ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کو ترانکہ علاقے میں منگل کی شب دیر گئے نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک سماجی کارکن کو گولیوں سے زخمی کر دیا۔
مضروب کارکن کی شناخت 36 سالہ رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ ساکن دراج کوترانکہ کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوترانکہ کے دراج گاؤں میں گذشتہ شب قریب بارہ بجے نامعلوم اسلحہ برداروں نے رنجیت سنگھ نامی ایک سماجی کارکن پر ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کی رنجیت سنگھ کو اپنے اہلخانہ اور ہمسائیوں نے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.