ڈی ڈی سی انتخابات : ساتویں مرحلے کی پولنگ کا آغاز
جموں و کشمیر کل 280 ڈی ڈی سی انتخابی حلقے ہیں جن میں سے پہلے چھ مرحلوں میں 221 حلقوں میں ووٹنگ ہوگئی ہے اور آج 59 حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے جن میں سے 31 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ ہورہی ہے۔
جموں وکشمیر میں صبح گیارہ بجے تک ووٹنگ شرح 28.24فیصد ریکارڈ کیگئی۔
ڈی ڈی سی الیکشن:صبح9بجے تک10.66فیصد ووٹنگ درج
سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو صبح9بجے تک مجموعی طور10.66فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔یہ ووٹنگ حسب سابق صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن حکام کے مطابق پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران کشمیر وادی کے ضلع پلوامہ میں 2.68فیصد،بارہمولہ میں3.47فیصد،کولگام میں1.51فیصد، شوپیان میں0.81فیصد،اننت ناگ میں4.41فیصد،بانڈی پورہ میں14.65فیصد،گاندر بل میں5.76فیصد،کپوارہ میں8فیصد اور ضلع بڈگام میں 9.03فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
ان اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں13.07فیصد،اُدھمپور میں11.48فیصد،جموں میں16.56فیصد،کٹھوعہ میں20.13فیصد،رام بن میں7.89فیصد،ڈوڈہ میں9.39فیصد،سانبہ میں13.53فیصد، پونچھ میں16.39فیصد،راجوری میں13.37فیصد اور ضلع ریاسی میں14.08فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران وادی کشمیر میں کل ملاکر6.11فیصد جبکہ جموں صوبہ میں14.43فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔