بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

حکومت کا اقتصادی پیکج بھی جملہ ثابت ہوا:راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران حکومت نے جو 20 لاکھ کروڑ روپے کا اقتصادی پیکج کا اعلان کیا وہ زمین پر نہیں اترا اور اعلان کرنے میں ماہر حکومت کا یہ پیکج بھی جملہ ثابت ہوا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’انتخابی جملہ -15 لاکھ اکاؤنٹ میں،کورونا جملہ -20 لاکھ کروڑ کا پیکج ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں جاننے کے حق – آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں حکومت نے بتایا ہے کہ اس سال مئی میں جو 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کورونا سے نمٹنے کےلئے کیا گیا تھا اس کا محض دس فیصد پیسہ ہی تقسیم ہوا ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اس طرح سے 15 لاکھ روپے کھاتے میں ڈالنے کے انتخابی جملے کی طرح مودی حکومت کا 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکج بھی کورونا جملہ ثابت ہوا ہے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img