اپ ڈیٹ :پٹن میں گرینیڈ دھماکہ ،6 شہری زخمی

اپ ڈیٹ :پٹن  میں گرینیڈ دھماکہ ،6 شہری زخمی

ری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک مشتبہ گرینیڈ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 6 عام شہری زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ کے پٹن کے سنگھ پورہ بازار میں بدھ کی صبح ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ شہری زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے زخمیوں کی شناخت غلام محمد پرے ولد محمد رمضان پرے، گلزار احمد خان ولد غلام محی الدین خان، منظور احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ، زبیر احمد ڈار ولد عاشق ڈار ساکنان سنگھ پورہ پٹن، تبسم دختر عبد الرحمان بٹ ساکن ہندوارہ اور فرمان علی ساکن اتر پردیش کے بطور کی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ گرینیڈ دھماکہ ہی تھا یا کچھ اور۔دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.