بڈگام دورہ سے قبل مجھے پھر خانہ نظر بند کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

بڈگام دورہ سے قبل مجھے پھر خانہ نظر بند کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی
سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اُنہیں بڈگام دورے سے قبل خانہ نظر بند کیا گیا ہے۔ محبوبہ کو ضلع بڈگام کے خانہ بندوشوں سے ملنے جانے کا منصوبہ تھا ۔
محبوبہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا”حزب اختلاف کی آوازوں کو دبانے کیلئے غیر قانونی حراست حکومت ہند کا محبوب طریقہ بن گیا ہے۔مجھے ایک بار پھر حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ میں بڈگام جاکر اُن سینکڑوں گھرانوں سے ملنا چاہتی تھی جنہیں بے گھر کیا گیا ہے“۔
محبوبہ نے ٹویٹ پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے جس میں وہ سیکورٹی اہلکاروں کو دروازہ کھولنے کیلئے سنی اور دیکھی جاسکتی ہیں۔مذکورہ دروازے کو باہر سے بند رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ اس سے قبل جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں جاکر اُن خانہ بندوش گھرانوں سے ملیں جنہیں جنگل اراضی پر تجاوزات کھڑا کرنے کی پاداش بے گھر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.