پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، ممبئی میں پٹرول کے دام 90 سے زیادہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، ممبئی میں پٹرول کے دام 90 سے زیادہ
نئی دہلی// سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔ دہلی میں پٹرول آج 83.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.34 روپے اور ڈیزل 80.51 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی کی قیمتیں بالترتیب 86.51 اور 79.21 ہیں۔

کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 85.19 روپے اور ڈیزل 77.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔آج ملک کے چار بڑے شہروں میں دونوں ایندھن کی قیمت فی لیٹر اس طرح رہیں:

پٹرول ڈیزل
دہلی 83.71 73.87
ممبئی 90.34 80.51
چنئی 86.51 79.21
کولکتہ 85.19 77.44
(یو این آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.