مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو 115وےں ےوم پےدائش پر یاد کیا گیا

مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو 115وےں ےوم پےدائش پر یاد کیا گیا

ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور دےگر زعماءنے گلباری اور فاتحہ خوانی ادا کی

سرےنگر// مرحوم شےخ محمد عبداللہ کے 115وےں ےوم پےداےش پر اُن کے مقبرہ واقعہ نسےم باغ حضرت بل مےں سخت سردی کے باوجود کارکنان نےشنل کانفرنس ، مختلف سےاسی ، سماجی اور دےنی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صبح صادق سے ہی مرحوم کے مرقد پر گُلباری اور فاتحہ خوانی ادا کی گئی ، جبکہ صبح 9بجے سے قرآن خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی جس مےں مختلف اےمہ مسجد، نعت خوان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے صبح 11بجے ہی مزار قائد پر آکر فاتحہ خوانی اور گلباری انجام دی۔ اس کے بعد مرحوم کے مرقد پر اجتماعی فاتحہ خوانی ادا کی گئی، جس میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق، مبارک گل، محمد اکبر لون، محمد سعید آخون، حسنین مسعودی، نذیر احمد خان گریزی، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، شمیمہ فردوس، عبدالمجید لارمی، علی محمد ڈار، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، محمد خلیل بند، تنویر صادق،ایڈوکیٹ شوکت احم دمیر، غلام محی الدین میر، حاجی غلام مصطفےٰ شاہ،ڈاکٹر محمد شفیع، سلام الدین بجاڑ، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، سید توقیر، صبیہ قادری، سید رفیق شاہ، احسان پردیسی، یونس مبارک گل، ایڈوکیٹ شبیر احمد، ڈاکٹر سعید، مدثر شہمیری اور غلام نبی وانی تیل بلی کے علاوہ عہدیداران، ضلع اور بلاک صدور نے فاتحہ خوانی اور گُلباری مےں شرکت کی جبکہ ےوتھ اور خواتےن ونگ کے لےڈران بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور گپکار اعلامیہ کے ممبر مظفر شاہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

اِس سے قبل مرحوم کے تارےخ ساز سےاسی، سماجی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ جبکہ صبح سوےرے سے ہی رےاست کی مختلف مساجد، زےارتگاہوں ، خانقاہوں مےں مرحوم رہنما کے حق مےں کلمات ، دعائے مغفرت اور قرآن خوانی ادا کی گئی۔

سال2020-21کی پارٹی ممبر شپ کا بھی افتتاح
اس موقعے پر سال2020-21کیلئے نیشنل کانفرنس کی ممبر شپ کا بھی افتتاح کیاگیا اور صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر سے پارٹی کی ممبرشپ حاصل کی۔ وہاں موجود دیگر لیڈران اور عہدیداران نے بھی اس موقعے پر پارٹی ممبر شپ حاصل کی۔
اس سے قبل پارٹی لیڈران نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی تارےخ ساز اور ناقابل فراموش تحرےک حرےت کشمےر کے سلسلے مےں مرحوم کی عظےم قربانےوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اِن کی کوششوں کی بدولت طوےل جدوجہد اور بے پناہ مشکلات کی بدولت اہل کشمےر کو شخصی راج سے نجات ملا، ۰۸ فےصدی دےہی آبادی کو زمےن پر مالکانہ حقوق حاصل ہوئے، مفت تعلےم، پریس پلیٹ فارم کی آزدی ، مذہبی آزادی اور ووٹ پرچی کا حاصل ہوا۔جبکہ سود خواری ، چکداری، بے گاری اور کشمےرےوں کو نجات ملی اور مرحوم شےخ صاحب کی عظےم قربانےاں تا قےامت اہل کشمےر کے دلوں مےں ےاد رہی گی۔ شےر کشمےر بھون جموں، پیرپنچال، چناب ، لےہہ ، کرگل اور رےاست کے دےگر صدر اور تحصےل مقامات پر مرحوم بابائے قوم شےر کشمےر شےخ محمد عبداللہ کو خراج عقےدت پےش کےا گےا۔

نےشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر (اےڈوکےٹ) نے اپنے پےغام مےں رےاستی عوام خصوصاً اُن تمام لوگوں بالخصوص پارٹی سے وابستہ کارکنوں کا تہےہ دل سے شکرےہ ادا کےا کہ جنہوں نے سردی کے باوجود مرحوم شےر کشمےر شےخ محمد عبداللہ کے 115وےں سالگرہ پر اپنا خراج عقےدت پےش کرنے کیلئے اُن کے مرقد پر حاضری دینے کیلئے پارٹی عہدےداران اور کارکنوں خصوصاً عوام کا شکرےہ ادا کےا۔ اُنہوں نے کہا ،کہ پارٹی عہدےداران اور کارکنوں نے صبح صادق مزار پر حاضری دےکر اپنا فرض انجام دےا۔ ساگر نے کہا کہ نےشنل کانفرنس اےک تحرےک کا نام ہے اور ہمےشہ سے رےاست کی سالمےت ، فرقہ وارانہ اتحاد اور عوامی مفادات کو تحفظ دےنے کیلئے کام کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رےاست کا عوام تا قےامت شےر کشمےر کی عظےم اور پاک قربانےاں فراموش نہےں کرسکتے ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.