جے کے ایس آر ٹی سی کے رضاکارنہ طور مستعفی ہونے والے ملازمین کا احتجاج

جے کے ایس آر ٹی سی کے رضاکارنہ طور مستعفی ہونے والے ملازمین کا احتجاج

جموں، //جموں وکشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے والے ملازموں نے بدھ کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی آل جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی ایسوسی ایشن کے بینر تلے جمع ہوئے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم آج یہاں یونین ٹریٹری انتظامیہ اور سٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپویشن کے اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاج درج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکار ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور ہم گذشتہ تین برسوں سے لگاتار اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی ہماری بات سن ہی نہیں رہا ہے۔
موصوف نے کہا کہ یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد ہم امید کرتے تھے کہ اب ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن آج بھی سرکار میں کوئی ہماری بات سننے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سرکار سے مطالبہ ہے کہ یا تو ہمیں کارپوریشن کے فوائد ملنے چاہئے یا ہمیں پنشن کے فوائد ملنے چاہئے اور اس کے علاوہ ہمارے جو بقایا مراعات ہیں ان کو بھی جلد از جلد واگذار کیا جانا چاہئے۔موصوف نے کہا کہ چھٹی تنخواہ کمیشن کے مراعات بھی ہمیں ملنے چاہئے۔


(یو این آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.