برطانیہ: ‘فائزر’ کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

 برطانیہ: ‘فائزر’ کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ انگلینڈ کے اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سے کرونا ویکسینیشن کے لیے اپنے عملے کو تیار رکھیں۔ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے برطانیہ کے فیصلے کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

امریکہ میں سیلف آئسولیشن کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے ‘سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول’ (سی ڈی سی) نے کرونا سے متاثرہ شخص سے میل جول رکھنے والے شخص کے لیے خود کو الگ تھلگ یا آئسو لیٹ کرنے کی مدت میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق اب ایسا شخص 14 روز کے بجائے سات سے 10 روز تک خود کو قرنطینہ کرنے کا پابند ہو گا۔

سی ڈی سی کی سفارشات کے مطابق ٹیسٹ منفی آنے پر سات روز بعد بھی آئسو لیشن ختم کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خود کو قرنطینہ کرنے کی مدت 14 روز تک تھی۔

سی ڈی سی نے کرونا سے متاثرہ شخص کے 15 منٹ تک قریب رہنے یا چھ فٹ سے کم فاصلہ رکھنے والے افراد کو خود کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

13:04

برطانیہ نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ اور جرمنی کی دوا ساز کمپنیوں نے کہا ہے کہ برطانیہ نے ان کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین پہلی ویکسین ہے جسے استعمال کی منظوری کسی ملک نے دی ہے۔

برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ انگلینڈ کے اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سے کرونا ویکسینیشن کے لیے اپنے عملے کو تیار رکھیں۔

فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے برطانیہ کے فیصلے کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اعلیٰ کوالٹی کی ویکسین دنیا بھر میں سپلائی کے لیے پرعزم ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ریگولیٹر ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے بننے والی ویکسین کی منظوری پر بھی غور کر رہے ہیں۔

فائزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ برطانیہ کو فوری طور پر ویکسین کی محدود سپلائی شروع کر دے گی اور اگر امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی ویکسین کی منظودی دی تو بڑے پیمانے پر سپلائی شروع کر دی جائے گی۔

12:26

کرونا ویکسین کی خریداری اوپن پالیسی پر ہو گی: ڈاکٹر عطاالرحمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کی اوپن پالیسی ہے۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز مسئلہ نہیں۔ ہم ایسی ویکسین خریدنا چاہتے ہیں جو مؤثر ہو اور وائرس کا پھیلاؤ روک سکے۔

ڈاکٹر عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ ابھی ویکسینز کے ٹرائل جاری ہیں اور امکان یہ ہے کہ یہ ویکسین پاکستان میں آئندہ سال ستمبر تک ہی آ سکے گی۔

حکومتِ پاکستان نے عالمی اداروں سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے اور اس کے لیے 100 ملین مختص کیے ہیں۔

بشکریہ :وی او اے

Leave a Reply

Your email address will not be published.