ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

بڈگام میں لاپتہ کمسن بچے کی لاش بر آمد

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے چیو ڈارا گاوں میں گذشتہ شام جو تین سالہ بچہ لاپتہ ہوا تھا، بدھ کو اُس کی لاش بر آمد ہوگئی۔نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ کمسن بچہ اپنے گھر سے گذشتہ شام لاپتہ ہوا تھا اور تب سے اُس کے گھر والے اس کی تلاش میں تھے۔
اطلاعات کے مطابق تلاش کے دوران آج صبح مذکورہ بچے کی لاش چیوڈارا گاوں میں ہی بر آمد ہوئی۔پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کے این او نے لکھا ہے کہ بچے کے لاپتہ اور موت واقع ہونے کے ضمن میں تفصیلات جمع کرکے تحقیقات شروع کی جارہی ہے

Popular Categories

spot_imgspot_img