امریکی صدر نے کہا ’’میں نے وزیر خزانہ کو وزیر دفاع ، وزیر خارجہ، قومی انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر اہم محکموں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد مناسب کاروائی کرنے کے لئے اختیار دیا ہے۔ وہ ضروری اقدامات اٹھاکر اس ایگزیکٹو آرڈر کو نافذ کریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوج کی بڑھتی سرگرمیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کی صورتحال ہے۔ چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنی فوجی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔ تائیوان کے معاملے کے بارے میں چین اور امریکہ کے مابین ٹکراؤ کی صورتحال ہے۔





