مستقل وعارضی ملازمین کے مطالبات پرمبنی قراردادمنظور:اعجازاحمدخان
سری نگر:۹۲،مئی:ملازم انجمنوں کی مشترکہ مشاورتی کمیٹیEJACCکے کورگروپ کاایک اہم اجلاس چیئرمین اعجازاحمدخان کی زیرصدارت منعقد ہوا،جس میں شیخ اعجازمخدومی ،خواجہ سجاد،خالدمحمود،شوکت احمدبٹ ،ملک حسن ،شوکت نوشہری اورفیروزاحمدنجار نے شرکت کی ۔اجلاس میں سرکاری ملازمین اورمختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پرکام کرنے والے ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،نیڈبیس ملازمین اورفیئر پرائس شاپ چلانے والوں کودرپیش مشکلات اوردیرینہ مطالبات کوزیرغورلایاگیا۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کے اجلاس میں بتایاگیاکہ ارباب حل وعقد نے مستقل اورعارضی ملازمین کے جائز اورتسلیم شدہ مطالبات کوبرسوں سے سردخانے میں ڈال رکھاہے اورناانصافی پرمبنی اس عدم توجہی یاٹال مٹول کی پالیسی کے نتیجے میں ملازمین،ڈیلی ویجروں اورفیئرپرائس شاپ چلانے والوں کی حق تلفی ہورہی ہے ۔سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجازخان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پانچ نکات پرمشتمل مطالبات ایک قراردادمنظورکی گئی ۔لیفٹنٹ گورنر اورچیف سیکرٹری سے اپیل کی گئی کہ ششمائی دربارمﺅکی روایت کے تحت سیول سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کواب بلاتاخیر جموں سے سری نگرمنتقل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سیول سیکرٹریٹ کے دفاتر سری نگرمیں نہ کھلنے کی وجہ سے اعلیٰ حکام یہاں موجودنہیں ہیں ،جس وجہ سے بیشتر سرکاری محکموں کاکام کاج اوراہم ترقیاتی وتعمیراتی پروجیکٹ زیرالتوءپڑے ہوئے ہیں ۔قراردادمیں یہ مانگ کی گئی کہ تمام سرکاری محکموں اورپبلک سیکٹر اداروں میں برسوں سے معمولی اجرتوں پرکام کرنے والے ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،نیڈبیس ملازمین اورفیئر پرائس شاپ چلانے والوں کومستقل یاباقاعدہ بنایاجائے تاکہ اُن کیساتھ مزیدکوئی ٹال مٹول یاناانصافی نہ ہو۔ملازم انجمنوں کی مشترکہ مشاورتی کمیٹیEJACCکی میٹنگ میں منظورشدہ قراردادمیں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیاگیاکہ تمام محکموں میں ڈی پی سی کولازمی بنایاجائے تاکہ سینیارٹی کی بنیاد پرترقی کے حقدار ملازمین کی حق تلفی نہ ہو۔قراردادمیں مزیدبرآں یہ مطالبہ بھی کیاگیاکہ سبھی سرکاری محکموں میں نئے آنے والے سربراہ کی ٹرانسفرکے معاملے میں من مانی کوروکنے کیلئے تمام ملازمین کوایک ہی جگہ کم سے کم 2سال تعینات رکھاجائے ۔ای جے سی سی کے لیڈروں نے بتایاکہ کسی بھی محکمے میں نئے سربراہ کی تعیناتی کیساتھ ہی اتھل پتھل مچ جاتی ہے کیونکہ ملازمین کے تبادلوںکاسلسلہ شروع کیاجاتاہے اوربجائے اسکے کہ نیاسربراہ ماتحت محکمے اورملازمین کے کام کاج پرتوجہ مرکوز کرے ،وہ ٹرانسفر کی لاٹھی ہاتھ میں اُٹھاکرملازمین کوبکھرادیتا ہے ۔ملازم انجمنوں کی مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ مانگ بھی کی گئی کہ ایس آراﺅ202کومنسوخ کیاجائے ۔ملازم انجمنوں کی مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین اعجازاحمدخان نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ ایل جی کی سربراہی والی موجودہ حکومت اورچیف سیکرٹری کی سربراہی والی انتظامیہ مستقل اورعارضی ملازمین کے جائز اوردیرینہ مطالبات کوعملی جامہ پہنانے میں خاص دلچسپی لے گی ۔





