سری نگر، جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ہدایت دی ہے کہ وادی کشمیر کے کالجوں میں کنٹریکچول لیکچراروں کی نئی بھرتی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔
ہائی کورٹ نے محکمہ کو کالجوں میں کنٹریکچول لیکچراروں کی بھرتی سے متعلق پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرنی کی ہدایت دی ہے۔
دراصل محکمہ اعلیٰ تعلیم نے مبینہ طور پر فروری اور مارچ میں دو مختلف سرکاری حکم ناموں کے ذریعے وادی کشمیر میں گزشتہ سال تقرر کئے کئے کنٹریکچول لیکچراروں کی مدت کار میں 31 جولائی 2019 تک توسیع کی اور اس کے لئے مختلف وجوہات پیش کی گئیں۔





