ویب ڈیسک
سریمگر:ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ بانڈی پورہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔انہوں نے لوگوں نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
ان کا کہناتھا کہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی معاملے کی سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا’ہم اس معاملے کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے،لوگوں کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ‘۔
پولیس چیف نے کہا کہ ملزم کو پہلے ہی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی عمر کو لیکر کچھ تنازعہ ہے جبکہ اس معاملے کی ایس ایس پی بانڈی پورہ تحقیقات کررہے ہیں اور یہ معاملہ عنقریب سلجھایا جائیگا ۔
ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ’ہم تحقیقات کررہے ہیں اور ملزمان کو قرار واقعی اور عبرتناک سزا دی جائیگی ‘۔ان کا کہناتھا کہ تحقیقات فاسٹ تریک بنیادوں پر کی جارہی ہے ۔
یاد رہے کہ ریاستی پولیس نے معاملے کی نسبت پہلے ہی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دی ہے ترگام سمبل بانڈی پورہ میں مبینہ طور پر تین سالہ معصوم کے ساتھ عصمت ریزی واقعہ پیش آیا ہے ،جس پر پوری وادی میں غم وغصہ پایا جارہا ہے جبکہ ہڑتال اور احتجاج کی لہر بھی چھڑ چکی ہے۔





