سری نگر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں۔ کئی دکانیں سربمہر، گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں

سری نگر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں۔ کئی دکانیں سربمہر، گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں

سری نگر::ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی ہدایات کے تحت تشکیل دیے گئے مارکیٹ چیکنگ سکارڈوں نے ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ناجائز منافع خوری اور اضافی قیمتیں وصول کرنے کی پادا ش میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا اور گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹوں کے پیش نظر ناجائز منافع خوری پر روک تھام کے لئے ضلع سری نگر میں تمام سات تحصیلوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
خوراک، سول سپلائز وعوامی تقسیم کاری، لیگل میٹرالوجی، فوڈ سیفٹی، سری نگر میونسپل کارپوریشن اورپولیس افسران پر مشتمل چیکنگ سکارڈوں نے 13 سو سے زیادہ دکانوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا جن میں سے ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سربمہر کیا اور بعض قصورواروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جو کہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔

ترقیاتی کمشنر نے یہ بات واضح کی کہ ضلع میں اشیائے خوردنی یا لازمی اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے۔ تمام تحصیلوں میں دکانداروں اور کاروباریوں کو ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کے لئے متنبہ کیا گیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے تازہ اشیائے خوردنی کے بازاروں کا باقاعدہ معائنہ کرنے کے لئے تمام ایگزیکٹیو مجسٹریٹوں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
دریں اثنا صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے وادی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران مارکیٹ چیکنگ کی پیش رفت، اشیاء خوردنی کی دستیابی، بجلی اور پانی کی سپلائی اورصفائی ستھرائی کا جائز ہ لیا۔
اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پلوامہ میں قصوروار دکانداروں پر 15000 کا جرمانہ عائد کیا گیا اور10 دکانیں سربمہر کی گئیں۔
کولگام میں 200 دکانوں اورکاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کے دوران آج 7000 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ جبکہ اننت ناگ، بانڈی پورہ اور سری نگر ضلع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ترقیاتی کمشنروں نے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اُن کے متعلقہ اضلاع میں راشن، ایل پی جی اورپٹرولیم مصنوعات کا اطمینان بخش سٹاک موجود ہے۔
میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈری محکموں کے فارموں میں 20 لاکھ مرغ اور85000 بھیڑ دستیاب ہیں۔
اس دوران صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی حکام کو صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنرکشمیر اورسری نگر وشوپیان کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے جب کہ تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.