پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
31.3 C
Srinagar

ٹول ٹیکس آرڈر واپس لیا جائے:پی ڈی پی

سرینگر:پی ڈی پی نے بدھ کو ٹول ٹیکس فیصلے کو اقتصادیات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے صنعت وحرفت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔

ایک بیان میں پی ڈی پی نائب صدر عبدالرحمان ویری نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے عوام کو اس فیصلے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے تاجروں اور ملازمین کو بھی ہر روز اس ٹول پلازا جوکہ چار سو کے مقام قائم کیا گیا ،یہاں سے گذر نے پر ٹول ٹیکس ادا کرنے پڑے گا۔

 ان کا کہناتھا کہ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں رہائش پذیر عوام کو اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا جانا چاہئے جبکہ اُن ملازمین کو اس فیصلے سے باہر رکھا جانا چاہئے جو روزانہ اس شاہراہ پر سفر کرتے ہیں ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img