سرینگر/شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں سوموار کو فورسز نے ایک جنگجو کو اُس وقت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جب وہ ایک کار میں سوارتھا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک کار کو، جس پر دلی کا نمبر پلیٹ لگا تھا، تلاشی کیلئے چھینہ بل کے مقام پر روکا۔
تلاشی کے دوران فورسز نے کار میں ڈرائیور سمیت دو افراد کو حرست میں لیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت تفظل اور ایک جنگجوعاقب عرف چھوٹا دجانہ کے طور ہوئی ہے۔