ترال:جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا

ترال:جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا

ترال: جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں اتوار کی علی الصبح جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔فوج وفورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے تلاشی کارروائی شروع کردی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بران پتھری خلیل ترال میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کی 44آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف کی180بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ تلاشی کارروائی شروع کردی ۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز نے گاﺅں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے تلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران ابتدائی مرحلے پر ہی طرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ گاﺅں میں موجود جنگجوﺅں نے تلاشی کارروائی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں فورسز نے بھی فائرنگ کی ۔

ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین مختصر گولیوں کو تبادلہ ہوا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں پر جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،وہ جنگلی علاقہ ہے اور ممکنہ طور پر جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس وقت فائرنگ نہیں ہورہی ہے ،تاہم فوج وفورسز نے وسیع علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ،تاکہ جنگجو فرار نہ ہوسکیں ۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں 2سے3جنگجومحاصرے میں ممکنہ طور پھنسے ہوئے ہیں ۔علاقے میں تلاشی جنگجو مخالف آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

 جی این ایس

Leave a Reply

Your email address will not be published.