کپوارہ میں غیر مقامی ذہنی طور معذور خاتون کی لاش بر آمد

کپوارہ میں غیر مقامی ذہنی طور معذور خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر،/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کی صبح ایک غیر مقامی ذہنی طور معذورخاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں ایک غیر مقامی ذہنی طور معذور خاتون گذشتہ قریب آٹھ برسوں سے گھوتی پھرتی تھی جس کی لاش ہفتے کی صبح رگی پورہ پل کے نزدیک پائی گئی۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.