شدید سردیوں کا شاخسانہ، کولگام میں بکروال کنبے کے دو بچے لقمہ اجل

سری نگر،جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں شدید سردیوں کے باعث ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے بکرال کنبے کے دو بچے لقمہ اجل بن گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صوبہ جموں کے ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والا ایک کنبہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیو سر کے برنال لامر علاقے میں ایک خیمے میں رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی شام ان کا ایک کم سن لڑکا شدید سردیوں کے باعث خیمے میں ہی دم توڑ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.