ڈی ڈی سی انتخابات:پروفائل اپڈیٹنگ کیلئے سابق جنگجوﺅں کی تھانوں میں طلبی:پولیس

ڈی ڈی سی انتخابات:پروفائل اپڈیٹنگ کیلئے سابق جنگجوﺅں کی تھانوں میں طلبی:پولیس
سرینگر//پولیس نے کہا ہے کہ رہا شدہ جنگجوﺅں اور بالائے زمین کارکنوں کو ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران متعلقہ پولیس تھانوں میں طلب کیا گیا ہے تاکہ اُن کے پرفائل کو اپڈیٹ کیا جاسکے۔
پولیس کا یہ بیان پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سے وابستہ روف بٹ کو شیر گڑھی پولیس تھانے میں طلب کرکے اُسے ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے تک روز صبح سے شام تک تھانے میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔ 
پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”ہر الیکشن کے دوران وہ رہا شدہ جنگجوﺅں/بالائے زمین کارکنوں کو پولیس تھانوں میں بلاکر اُن کا پروفائل اپڈیٹ کرتے آئے ہیں۔بٹ کو بھی تھانے میں بلایا گیا کیونکہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.