پیر, نومبر 16, 2026
11.7 C
Srinagar

گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، 26 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سرینگر، 16 نومبر: محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم سرما کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2.9 ڈگری کم رہا، جبکہ پہلگام میں یہ درجہ حرارت موسمی اوسط سے 2.3 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔

سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.8 ڈگری کم تھا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو موسمی اوسط سے قدرے زیادہ ہے۔

قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کپواڑہ میں منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔

بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.8 ڈگری کم تھا، جبکہ جموں شہر میں درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو موسمی اوسط سے 1.6 ڈگری کم ہے۔

بانہال، بٹوت اور کٹرا میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 8، 7 اور 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری کم تھا۔

محکمہ موسمیات نے 16 سے 21 نومبر تک جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم 20 اور 21 نومبر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق 22 سے 26 نومبر تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img