سال 2022-23 کے بنیادی سال کی نئی سیریز میں تھوک مہنگائی پہلی بار دہائی کے ہندسے میں پہنچی ہے۔ اس سے پہلے اگست 2026 میں یہ 9.92 فیصد اور ستمبر 2025 میں منفی 0.2 فیصد تھی۔ مرکزی وزارتِ تجارت و صنعت نے بدھ کے روز بتایا کہ ستمبر میں غذائی اشیاء کی تھوک مہنگائی 8.66 فیصد رہی۔
بنیادی اشیاء کے زمرے میں مہنگائی کی شرح 8.67 فیصد، ایندھن اور بجلی کے زمرے میں 25.85 فیصد اور مینوفیکچرڈ پروڈکٹس کے زمرے میں 9.76 فیصد رہی۔ بنیادی اشیاء کے زمرے میں کھانے پینے کی چیزوں کی مہنگائی 8.14 فیصد، غیر غذائی مصنوعات کی 10.28 فیصد اور معدنیات کی 9.51 فیصد درج کی گئی۔




