بدھ, اکتوبر 14, 2026
18.4 C
Srinagar

کشمیر کے اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

سری نگر/ محکمۂ اسکولی تعلیم نے بدھ کے روز 15 اکتوبر سے کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا حکم جاری کیا۔

خبر رساں ادارے کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے حکم دیا ہے کہ سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ تک کام کریں گے۔

تاہم، سری نگر میونسپل حدود سے باہر واقع اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 4 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو حکم نامے اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا انحراف کی اجازت نہیں ہوگی۔

 (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img