جموں،: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کے لوران علاقے میں لگنے والی ہولناک آگ میں کم از کم تین مکانات اور تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

جموں میں سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ آدھی رات کے قریب لوران کے مین چوک کے پاس کھاراپ میں ہولناک آگ لگ گئی، جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "آگ میں کم از کم تین دکانیں اور تین مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔” فائر برگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ میں گھر کا سامان اور دکانوں کا مال جل کر تباہ ہو گیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
روزنامہ ایشین میل جموں وکشمیر سے شائع ہونے والا دو لسانی اخبار ہے ۔ایشین میل کا روزنامہ اخبار گزشتہ دو دہائیوں سے سرینگر سے شائع ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ اس ادارے کا ایشین میلکمیو نیکیشنز کے نام سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی ہے
روزنامہ ایشین میل ،راتھر کیمپلیکس راج باغ سرینگر


