جمعرات, اگست 27, 2026
32.8 C
Srinagar

کم عمر بچی کی موت کے واقعے پر کشتواڑ میں مکمل بند

کشتواڑ: کم عمر بچی کی موت کے معاملے پر سناتن دھرم سبھا اور مجلسِ شوریٰ کی جانب سے مشترکہ طور پر بند کی کال دیے جانے کے بعد جمعرات کو کشتواڑ قصبے اور ملحقہ علاقوں میں مکمل بند دیکھا گیا۔

حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ کشتواڑ قصبے میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور نجی ادارے بند رہے، جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی بڑی حد تک سڑکوں سے غائب رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں نے بھی بند کی حمایت کی ہے۔

بند کی کال کم عمر بچی کے معاملے میں فوری انصاف اور اس سنگین جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کے لیے دی گئی تھی۔ دونوں تنظیموں کے ارکان نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی تیز رفتار تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں اب تک مزید تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جس کے بعد گرفتار افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے میڈیا کو بتایا تھا۔

دریں اثنا، حکام نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں اور حساس مقامات پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img