جمعرات, اگست 27, 2026
29.5 C
Srinagar

30 اگست تک گرم اور مرطوب موسم کا امکان؛ 31 اگست سے بارش کی سرگرمی متوقع: محکمہ موسمیات

سری نگر: محکمہ موسمیات مرکز سری نگر نے جموں و کشمیر میں 27 سے 30 اگست تک عمومی طور پر گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر مختصر دورانیے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات مرکز سری نگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں عمومی طور پر گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند ایک مقامات پر مختصر دورانیے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پیش گوئی کے مطابق 27 سے 30 اگست تک موسم عمومی طور پر گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ چند ایک مقامات پر خاص طور پر صبح سویرے اور دوپہر کے اوقات میں مختصر دورانیے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

31 اگست سے یکم ستمبر تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران صبح سویرے اور دوپہر کے اوقات میں بعض مقامات پر مختصر لیکن شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کے دوران بعض مقامی علاقوں میں مختصر مگر شدید بارش اچانک سیلاب، کیچڑ کے تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

2 سے 7 ستمبر تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح سویرے اور دوپہر کے اوقات میں چند ایک مقامات پر مختصر دورانیے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید بارش کے دوران حساس اور خطرے سے دوچار علاقوں میں احتیاط برتیں۔

دریں اثنا، کسان محکمہ موسمیات مرکز سری نگر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق فصلوں کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ (جے کے این ایس)

Popular Categories

spot_imgspot_img