جمعہ, جولائی 24, 2026
20 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی اننت ناگ میں جاں بحق پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

بیروہ، : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز بیروہ بڈگام کے لولی پورہ علاقے میں اننت ناگ حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نالین پربھات، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردھی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سینٹرل کشمیر رینج راجیو اوم پرکاش پانڈے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام ہری پرساد کے کے اور ڈپٹی کمشنر بڈگام اطہر عامر خان بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کو بدھ کی دوپہر اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں دہشت گردوں نے قریب سے گولی مار کر جاں بحق کر دیا تھا۔ (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img