سوپور، 20 جولائی: روزنامہ خدمت کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اور ڈیلی سٹی ایکسپریس کے ایڈمنسٹریٹر الطاف احمد گلکار کی والدہ ماجدہ آج صبح طویل علالت کے بعد مسلم پیر، سوپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔
روز نامہ سٹی ایکسپریس کے معائون مدیر زاہد مشتاق اور ادارے کے جملہ اراکین نے الطاف احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
صحافتی برادری نے بھی فوٹو جرنلسٹ اور ڈیلی سٹی ایکسپریس کے ایڈمنسٹریٹر الطاف احمد گلکار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الطاف احمد اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
رکنِ اسمبلی سوپور ارشاد رسول کار نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:00 بجے ادا کی جائے گی۔





