منگل, جولائی 14, 2026
28.9 C
Srinagar

خودرا مہنگائی 17 مہینے کی بلند ترین سطح پر، کانگریس نے مرکزی حکومت پر عوام پر بوجھ بڑھانے کا لگایا الزام

نئی دہلی، : کانگریس نے کہا ہے کہ خودرا مہنگائی 17 مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور الزام لگایا کہ مرکز کی مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری اور شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو جون کے مہینے میں خودرا مہنگائی کے 17 مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے تعلق سے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 12 برسوں کا نچوڑ جھوٹے وعدوں، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

مسٹر رمیش نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں خودرا مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.38 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 4.74 فیصد درج کی گئی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عام خاندانوں کا گھریلو بجٹ پوری طرح بگاڑ دیا ہے اور لوگوں کے لیے روزمرہ کی ضرورتوں کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کے ساتھ بینکوں کی سود کی شرحوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو گھر اور گاڑی کا قرض لینے والے متوسط طبقے کے لوگوں پر ای ایم آئی کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا فائدہ صرف بڑے سرمایہ داروں کو مل رہا ہے، جبکہ عام عوام مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منافع سرمایہ داروں کی جیب میں جا رہا ہے اور بوجھ عام عوام کے کاندھوں پر آرہاہے۔ مسٹر رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مہنگائی کے معاملے پر جواب دینے اور عام لوگوں کی پریشانیوں کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img