فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل مرحلے میں چار ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے ساتھ فرانس، اسپین اور انگلینڈ نے بھی آخری چار میں جگہ بنا لی ہے۔
پہلے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جو بھارتی وقت کے مطابق بدھ 15 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق جمعرات 16 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

دونوں سیمی فائنلز کے فاتح ٹیمیں 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دیدی
فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی۔اب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔
مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت میں ارجنٹینا کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔
فرانس نے مراکش کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں چھ منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔
بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل کا آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمپاپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باسانی روک لیا۔
پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے بلاخر 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی اور 66 ویں منٹ میں ڈیمبلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔
82 ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جس پر فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا، اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔
مراکشی ٹیم نے اس سے قبل روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2022ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں اسے کروشیا نے شکست دی تھی۔




