جمعہ, جولائی 10, 2026
32.8 C
Srinagar

علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک،آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا

ایشین میل مانیٹرنگ ڈیسک

امریکہ اور ایران نے جمعرات تک جاری رہنے والے حملوں کے تبادلے میں ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملے کیے، جبکہ مبصرین نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں ’ڈرامائی‘ حد تک کمی کی اطلاع دی ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں سے بعض آبنائے ہرمز کے قریب واقع تھے۔ ایران کے مطابق گذشتہ دو روز میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری میڈیا نے صوبے کے نائب گورنر کے حوالے سے بتایا کہ بوشہر کے جوہری بجلی گھر کے قریب واقع اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکہ نے ان تازہ حملوں پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی میں کویت، بحرین اور قطر میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ بعد ازاں جمعرات کو تہران نے کویت، اردن اور عراق میں مزید مقامات پر حملے کیے۔دوسری جانب، ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے موقع پر مشہد میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد کی سڑکوں پر ہزاروں افراد ایرانی پرچم لہراتے ہوئے موجود تھے، جبکہ بعض افراد ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قتل کی دھمکیوں پر مبنی نعرے درج تھے۔خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ابتدائی حملوں کے پہلے چند گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین کر دی گئی

Getty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں امام رضا کے مزار میں کر دی گئی ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ان کی تدفین کی گئی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اُن کی ’وصیت‘ اور ’رشتہ داروں کی تجویز‘ کے مطابق مشہد میں امام رضا کے مزار پر کی گئی ہے۔

مشہد کا مطلب ہے جائے مدفن شہید اور اسی مناسبت سے اسے مشہد الرضا کہا جاتا ہے۔مشہد میں امامِ رضا کے روضے کی صدیوں پرانی اور طویل تاریخ ہے۔ ایران آنے والے نوّے فیصد غیر ملکیوں کی ایران آمد کا مقصد روضہ امام کی زیارت ہوتا ہے۔

مشہد: ایران کا مقدس ترین شہر اور خامنہ ای کی آخری آرام گاہ

gettyimages

،تصویر کا ذریعہgettyimages

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اُن کی ’وصیت‘ اور ’رشتہ داروں کی تجویز‘ کے مطابق مشہد میں امام رضا کے مزار پر کر دی گئی ہے۔مشہد کا مطلب ہے جائے مدفن شہید اور اسی مناسبت سے اسے مشہد الرضا کہا جاتا ہے۔

مشہد میں امامِ رضا کے روضے کی صدیوں پرانی اور طویل تاریخ ہے۔ایران آنے والے نوّے فیصد غیر ملکیوں کی ایران آمد کا مقصد روضہ امام کی زیارت ہوتا ہے۔

علی خامنہ ای کی نماز جنازہ بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی

IRIB

،تصویر کا ذریعہIRIB

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی ہے۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے اعلان کیا تھا کہ مشہد میں علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب آیت اللہ حسین نوری ہمدانی کی امامت میں نمازِ جنازہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ تاہم نوری ہمدانی کی عدم موجودگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

علی خامنہ ای کے بڑے بیٹے کی جانب سے نمازِ جنازہ پڑھائے جانے کے بعد ایک بار پھر مجتبیٰ خامنہ ای کی اپنے والد کے جنازے میں عدم موجودگی کا معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

شہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی 6 روزہ آخری رسومات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔شہید ایرانی سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے ان تقریبات کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق جنازے اور تعزیتی تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں۔جنازے کی مرکزی تقریب تہران کے گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں ہوئی، جہاں ہزاروں افراد نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار کیا۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ بڑے بیٹے آیت اللّٰہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔تقریبات میں ایران کے علاقائی اتحادیوں کے وفود بھی شریک ہوئے، جن میں غزہ سے حماس اور اسلامک جہاد، لبنان سے حزب اللّٰہ اور یمن سے حوثی نمائندے شامل تھے۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہادت کے 4 ماہ بعد امام علی رضا کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img