جمعرات, جولائی 9, 2026
29.9 C
Srinagar

بھگوتی نگر یاترا بیس کیمپ میں خاتون یاتری بے ہوش ہو کر جاں بحق


جموں، :شری امرناتھ جی یاترا شروع کرنے سے قبل جموں کے بھگوتی نگر یاترا بیس کیمپ میں ایک 42 سالہ خاتون یاتری بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی۔

حکام کے مطابق خاتون آر ایف آئی ڈی (RFID) کارڈ حاصل کرنے کے فوراً بعد اچانک گر کر بے ہوش ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال، جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

متوفیہ کی شناخت گیتا دیوی زوجہ کالو، ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق گیتا دیوی نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کی تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد آر ایف آئی ڈی کارڈ حاصل کیا تھا، جس کے فوراً بعد وہ اچانک بے ہوش ہوگئیں۔

متوفیہ کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اب خاندان یاترا جاری رکھنے کے بجائے ان کی میت کے ساتھ واپس اپنے گھر روانہ ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین قانونی و طبی کارروائی (میڈیکو لیگل) مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ (کے این ٹی)

Popular Categories

spot_imgspot_img