جمعرات, جولائی 9, 2026
31.7 C
Srinagar

ای او ڈبلیو اور اے این ٹی ایف نے لاسی پورہ انسنریشن مرکز میں ضبط شدہ منشیات تلف کر دیں

سرینگر،: کرائم برانچ کشمیر کے اکنامک آفنسز ونگ (EOW) نے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (ANTF) کشمیر کے اشتراک سے عدالت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے آئی جی سی لاسی پورہ میں واقع انسنریشن (جلانے) کی سہولت گاہ میں ضبط شدہ منشیات اور نفسیاتی اثر رکھنے والی ادویات (سائیکو ٹروپک سبسٹینسز) کی بڑی مقدار کو تلف کر دیا۔

تلف کی گئی منشیات میں چرس، گانجا اور سائیکو ٹروپک گولیاں شامل تھیں، جنہیں اے این ٹی ایف نے کشمیر بھر میں مختلف انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران ضبط کیا تھا۔

منشیات کو سائنسی اور ماحول دوست طریقۂ کار کے تحت جلایا گیا۔ یہ عمل ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کی نگرانی میں انجام دیا گیا تاکہ تمام قانونی ضابطوں اور مقررہ طریقۂ کار پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

منشیات تلف کرنے کی کارروائی کی صدارت سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اکنامک آفنسز ونگ کشمیر اور ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے چیئرمین عبدالوحید شاہ نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اے این ٹی ایف کشمیر، کبریٰ نذیر، سینئر پراسیکیوٹنگ آفیسر، ای او ڈبلیو کشمیر، عبدالباری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی تلفی مجاز عدالت کے احکامات اور متعلقہ قانونی دفعات کی مکمل پابندی کے ساتھ عمل میں لائی گئی۔

حکام نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت کی "نشہ مکت بھارت ابھیان” مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد منشیات کے استعمال کی روک تھام، منشیات کے نیٹ ورک کا خاتمہ اور ضبط شدہ منشیات کو بروقت اور قانونی طریقے سے تلف کرنا ہے۔ (کے این ٹی)

Popular Categories

spot_imgspot_img