بدھ, جولائی 8, 2026
28.9 C
Srinagar

فیفا ورلڈکپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

فٹ بال ورلڈکپ کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

دو روز کے آرام کے بعد ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجئم، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔

یہ تینوں کوارٹر فائنل ہندوستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img