ہفتہ, جون 27, 2026
28.8 C
Srinagar

کشمیر میں سی آئی کے کی متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں

سری نگر، : کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے ہفتہ کے روز جاری تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع میں مختلف مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

سی آئی کے کی ایک ٹیم نے ریاض احمد بیگ ولد نور محمد بیگ کی رہائش گاہ پر تلاشی لی۔ وہ اصل میں دلال محلہ، مہاراج گنج کے رہائشی ہیں اور گزشتہ 16 برس سے ہوکرسر، شالٹینگ پولیس اسٹیشن کے حدود مقیم ہیں۔

اسی دوران، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی سربراہی میں سی آئی کے کی ایک اور ٹیم نے ضلع گاندربل کے لار علاقے کے ژونٹھ ولی وار میں سید قلندر شاہ ولد برکت شاہ کی رہائش گاہ پر تلاشی کارروائی کی۔

دریں اثنا، سی آئی کے کی ایک علیحدہ ٹیم نے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ کے نوگام علاقے میں گلزار احمد راتھر ولد عبدالغنی راتھر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ حکام کے مطابق وہ ایک امام ہیں اور 2012 سے مقامی پھلی مسجد سے وابستہ ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔ چھاپوں کا مقصد فوری طور پر ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ [کے این ٹی]

Popular Categories

spot_imgspot_img