جموں: حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (JKAS) کے ایک افسر جمعرات کو جموں میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔
متوفی کی شناخت رومین شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو 2005 بیچ کے کے اے ایس افسر تھے اور ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے سالیاں گاؤں کے رہائشی تھے۔ وہ کشمیر ڈویژن کے محکمہ ہینڈلوم میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔
حکام کے مطابق رومین شیخ جمعرات کی صبح اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی موت کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاش کو ضروری طبی و قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے موت کے حالات و وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ — (کے این ٹی)





